- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ کو پاکستان آنے میں مشکلات کا سامنا
کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سگفرائیڈ ایکمین کو پاکستان کا ورک ویزہ تو جاری ہوگیا لیکن ان کی مشکلات کم نہیں ہو پارہیں۔
ایکسپریس نیوز کو انتہائی معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ویزے کے اجرا کے بعد اب ڈچ کوچ ایکمین ہالینڈ سے پاکستان آمد کے لیے فضائی ٹکٹ کے منتظر ہیں، عید الاضحٰی کے باعث ان کو رخت سفر کے لیے نشست کے حصول میں دشواری کا سامنا درپیش ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پی ایچ حکام سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں، ورک پرمٹ کی بجائے 90 یوم کا ورک ویزہ جاری ہونے سے ایکمین کو آئندہ بھی دقت پیش آئے گی۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ویزے پر ڈچ کوچ صرف ایک بار ہی پاکستان آ سکیں گے، ایکمین کو پاکستان ہاکی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برطانیہ جانا ہے، ایسی صورت میں پاکستان واپسی پر ان کو امیگریشن کے قانونی مسائل درپیش ہوں گے۔
دوسری جانب پی ایچ ایف مطلوبہ سفری دستاویزات مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔