ڈی آئی خان میں فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  منگل 5 جولائ 2022
رتہ کلاچی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افراد نے اہل کاروں پر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے (فوٹو فائل)

رتہ کلاچی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افراد نے اہل کاروں پر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے (فوٹو فائل)

 پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رتہ کلاچی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہل کاروں پر گولیاں چلائیں۔

دونوں اہل کاروں شوکت اور حبیب پر فائرنگ کرنے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے فائرنگ کے مقام کی ناکابندی کرکے ثبوتوں اور موقع پر موجود افراد کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔