کرن ارجُن ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے

فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی


ویب ڈیسک July 05, 2022
شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کرن ارجن کے بعد یہ دوسری ایک ساتھ مکمل فلم ہوگی(فائل فوٹو)

سن 1995 کی مشہورِ زمانہ فلم ''کرن ارُجن '' کے بعد دوسری مرتبہ بالی ووڈ کے دونوں خان سلمان اور شاہ رُخ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان اور سلو میاں دونوں ایک ساتھ یش راج فلمز کے بینر تلے فلم کرنے جارہے ہیں جس کی کہانی ادتیا چوپڑا لکھ رہے ہیں تاہم فلم کا نام ابھی نہیں سوچا گیا۔

اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ دتیا چوپڑا اس فلم کی کہانی، سکرین پلے اور ڈایئلاگ پر مزید کام کر رہے ہیں، مداحوں کےلئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی کرن ارجن کے بعد یہ دوسری ایک ساتھ مکمل فلم ہوگی۔

It is a special film, the first time that Shah Rukh and I came together  on-screen:: Salman Khan on 'Karan Arjun' completing 25 years

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔

Karan Arjun - Movies on Google Play

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم میں ہریتک روشن بھی نظر آئیں گے تاہم ان کا کیا کردار ہوگا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں خان کرن ارجن میں مکمل جبکہ ہم تمھارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں ایک ساتھ مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔