- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- کراچی:2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
آج کے دن جنرل ضیاء نے ذوالفقار بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا، بلاول بھٹو

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 45 سال قبل آج کے دن تاریخ کے بدترین ڈکٹیٹر کے ہاتھوں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا۔
پانچ جولائی یوم سیاہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جولائی 1977 کو قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جنرل ضیاء نے پاکستان کی سیاسی و معاشرتی زندگی میں لسانیت و فرقہ وارانہ سوچ کا زہر گھولا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کی آمریت پاکستان میں انتہا پسندی، کلاشنکوف کلچر اور ہیروئین کی ماں ہے، پاکستان آج تک جن سیاسی، معاشی اور معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، ان کے تانے بانے جنرل ضیاء کے سیاہ دور سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر ضیاء نے جمہوریت پسند و وفاق پرست سیاسی جماعتوں پر زمین تنگ کر دی تھی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا اسٹیج تیار کیا گیا، ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو جیلوں میں بند کر دیا، کوڑے مارے گئے اور جلاوطن ہونے پر مجبور کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جنرل ضیاء اور اس کی غاصبانہ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پاکستان کے عوام آج تک ڈکٹیٹر ضیاء کی سوچ اور باقیات سے نبرد آزما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور تحریک بحالی جمہوریت کے دور کے جیالوں سمیت ایم آر ڈی میں شامل تمام سیاسی کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک بحالی جمہوریت کے دوران عوام نے ملک میں بحالیِ جمہوریت کے لیے نہ صرف انتھک جدوجہد کی بلکہ بے مثال قربانیاں بھی دیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کے محافظ کا کردار ادا کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے و ویژن کی علمبردار جماعت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔