ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ، بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

ویب ڈیسک  منگل 5 جولائی 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت گزشتہ ماہ 10 جون کو 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے(فائل فوٹو)

ڈاکٹر عامر لیاقت گزشتہ ماہ 10 جون کو 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے(فائل فوٹو)

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے  مرحوم شوہر کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

یہ ویڈیو کئی سال پرانے ایک ٹیلی ویژن شو کی ہے  جس میں عامر لیاقت حسین کے ساتھ ان کی بیٹی  دعا  موجود ہے  جبکہ عامر لیاقت مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے ‘ اَن مٹ نقوش’ بھی لکھا۔


اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور عامر لیاقت کے مداح کمنٹس میں ان کی مغفرت کیلئے دعائیہ کلمات  لکھ رہے ہیں۔

چند صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب وہ والد کے انتقال کے بعد ایسی کوئی یادگار دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے تاہم ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں تصدیق کی تھی کہ عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔