سنسر بورڈ نے فلم ’لفنگے‘ پر پابند ی کیوں لگائی؟ اداکار مانی بورڈ سے نالاں

ویب ڈیسک  منگل 5 جولائی 2022
 ’لفنگے‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے(فائل فوٹو)

’لفنگے‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین اداکارہ سلمان شیخ عرف مانی  کا کہنا ہے کہ فلم ’لفنگے‘ میں ایسا کچھ نہیں ہے جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔

گزشتہ روز  سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لیے’’نامناسب “ ہونے کے دعوے کے بعد فلم “لفنگے” کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی عائد کردی گئی تھی جس پر   فلم میں  اہم کردار نبھانے والے اداکار مانی   کا کہنا ہے کہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہیں کیے گئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست دان بھی اکثرایک دوسرے پر’نازیبا ‘تبصرے کردیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو موجودہ معاشرتی اصولوں کے مطابق نہ ہو۔ 

کامیڈین اداکار نے بتایا کہ’سنسر بورڈ والے  فلم کو تقریبا 45 منٹ دیکھتے ہیں اور اس پرپابندی عائد کردیتے ہیں، سندھ سنسربورڈ کے چند  مناظرنکالنے کی درخواست کی تھی جس کی تعمیل کرتے ہوئے ان مناظر کو ہٹا دیا گیا لیکن پنجاب سنسربورڈ نے فلم کو مکمل طور پردیکھے بغیرہی ریلیز پرپابندی عائد کردی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Sheik (@manipakistani)


مانی نے پاکستان کی فلمی صنعت کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’یہاںسنیما مر رہا ہے اورجو چند لوگ فلمیں بنانے کے خواہشمند ہیں، وہ بھی اس فیصلے کے بعد ایسا نہیں کریں گے اوراگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنی فلمیں کہیں اور لے جائیں گے۔

اداکارنے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ہم نےعید پرفلم ریلیزکرنے کا سوچا تھا جبکہ ہمیں اسے بعد میں دکھانا چاہیے تھا‘ انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم اس معاملے سے متعلق جلد ہی پریس کانفرنس کرے گی۔

یاد رہے کہ ’لفنگے‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جس کی کاسٹ میں سلمان شیخ عرف مانی، سمیع خان، مبین گبول، سلیم معراج اور نازش جہانگیر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔