- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
- نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری
طالبان زیرِزمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی منظرعام پر لے آئے

طالبان نے 2015 میں ملا عمر کے انتقال کرجانے کی تصدیق کی تھی، فوٹو: ٹوئٹر
کابل: افغانستان میں چھپائی گئی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کو طالبان حکومت منظر عام پر لے آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت سے وابستہ ایک عہدیدار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے پلاسٹک شیٹ سے بھی ڈھکا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے۔
محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مرحوم امیر ملا عمر امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندہار سے زابل کے سفر کے لیے یہی ویگو گاڑی استعمال کیا کرتے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : افغان طالبان نے ملا عمر کے آخری ٹھکانے کی تصاویر جاری کردیں
تاہم ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کہ یہ گاڑی کب اور کس علاقے میں دفن کی گئی۔
قبل ازیں طالبان نے وہ گھر بھی دکھایا تھا جہاں ملا عمر نے اپنی آخری ایام گزارے تھے۔ وہ جولائی 2015 میں علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔