آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم

ویب ڈیسک  منگل 5 جولائی 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔

قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اللہ بہتر کرے گا، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہم آگے بڑھ رہے ہیں اقتصادی طور پر تھوڑی سختیاں ہیں، اللہ بہتری کرے گا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ عسکری قیادت کی ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بریفنگ

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے ہو جائیں گے پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔