موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  منگل 5 جولائی 2022
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ موسمِ سرما میں برطانیہ جانے والے افراد فوری طور پر اپنی ویزہ درخواست جمع کرائیں۔ فوٹو: فائل

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا ہے کہ موسمِ سرما میں برطانیہ جانے والے افراد فوری طور پر اپنی ویزہ درخواست جمع کرائیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ جو پاکستانی موسمِ گرما میں برطانیہ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر ویزا درخواست دیں۔

ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ویزا میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کے بعد اب حالات معمول پر آئے ہیں اور پابندیوں کے بعد دنیا بھر سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال کے بعد وہاں کے لوگوں کو زیادہ ویزہ دیئے جارہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لیے ویزہ معاملات میں تعطل آیا ہے۔

https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/1544282510196195328

ٹرنر نے کہا کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مخصوص تھی۔ اس صورتحال میں ویزہ درخواستوں کا بوجھ بڑھتا گیا جس کے لیے اضافی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، موسمِ گرما میں سفرکے خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر درخواست جمع کرانے کے بعد بایومیٹرکس تصدیق کے لیے چھ ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی طالب علموں مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی اپنی درخواست جمع کرا دیں تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔