کراچی میں بچے پر تشدد پر والد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 6 جولائی 2022
شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے، بیوی فوٹو:فائل

شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے، بیوی فوٹو:فائل

 کراچی: بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر اورنگی ٹاؤن پولیس نے بچے کے والد کو حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص بچے کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اورنگی ٹائون کی ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ویسٹ عارف رائو نے فوری طور پر ایس پی اورنگی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ویڈیو کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس گھر تک ٹیم پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آرنے والا بچہ آٹھ سالہ اسد ہے جسے اس کے والد نے ہی تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

پولیس نے اسے حراست میں لے لیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے، اتوار کو کام سے واپسی پر بچوں کے شور مچانے پر تشدد کیا، جس پر بیوی نے ویڈیو بناکر وائرل کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔