سپریم کورٹ کے جج ڈینگی وائرس میں مبتلا

فل کورٹ ریفرنس پر دیا جانے والا عشائیہ بھی منسوخ


ویب ڈیسک July 06, 2022
(فوٹو: فائل) فل کورٹ ریفرنس پر دیا جانے والا عشائیہ بھی منسوخ

KYIV: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سپریم کورٹ بار نے جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس پر دیا جانے والا عشائیہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

جسٹس مظہر عالم 13 جولائی کو ریٹائر ہوں گے جبکہ عید کی چھٹیوں کے باعث ریفرنس جلد رکھا گیا تھا لیکن ڈینگی میں مبتلا ہونے اور اسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث عشائیے کو منسوخ کیا گیا ہے۔

جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کل شیڈیول تھا تاہم اب مکمل صحتیابی بعد عشائیہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں