- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
- ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ
- آئی فون صارفین کو سماعت کی حفاظت کے لیے اہم سیٹنگ چیک کرنے کا مشورہ
- ججز کی تقرری کے طریقۂ کار کا ترمیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے منظور
- پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کے 187 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
- مالاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق
- حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
- عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

فائل : فوٹو
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
سلیمان شہباز نے اپنے وکیل منصور عثمان اعوان کے ذریعے عمران اسماعیل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق عمران اسماعیل نے سلیمان شہباز کے خلاف الزامات واپس نہ لیے اور معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ایک ارب روپے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
عمران اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ سلیمان شہباز کی کمپنی سولر پینل کا کام کرتی ہے اور سلیمان شہباز نے ترکی میں سولر پینل فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ کیا، حکومت پاکستان نے سلیمان شہباز کو فائدہ پہنچانے کے لیے متبادل اور صاف توانائی کی جانب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی کوئی سولر کمپنی نہیں ہے، سلیمان شہباز نہ کابینہ کا حصہ ہیں اور نہ سرکاری عہدیدار ہیں۔
عمران اسماعیل کی جانب سے سلیمان شہباز پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، سابق گورنر کے ٹویٹر پر ساڑھے 9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، ان الزامات پر مبنی ٹویٹس کو 4000 بار ری ٹویٹ کیا گیا اور ان پر 10 ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں۔
ان الزامات پر ڈیفامیشن آرڈیننس (ہتک عزت کے قانون) کی شق نمبر 8 کے تحت یہ نوٹس بھجوایا جا رہا ہے، آپ کو 14 دن کا موقع دیا جا رہا ہے کہ اپنی تصحیح کریں، اپنے ٹویٹس سوشل میڈیا سے ہٹا کر الزامات واپس لیں اور تحریری غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر آپ کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا جائے گا۔
لیگل نوٹس آج 6 جولائی کو عمران اسماعیل کے کراچی کے پتے پر بھجوایا گیا ہے اور لیگل نوٹس کے ساتھ عمران اسماعیل کے ٹویٹس کے اسکرین شارٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ عمران اسماعیل کے جھوٹے اور بے بنیاد ٹویٹ سے شریف فیملی کی ساکھ متاثر ہوئی، عمران اسماعیل 14 دنوں میں اپنے ٹویٹ پر معافی مانگے ورنہ قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔