- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں، میں نے گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں مجرمانہ تاخیر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 445 ملین ڈالر کی گرانٹ، 484 ملین ڈالر کے آسان قرض اور فزیبلٹی کی دستیابی کے باوجود گوادر بریک واٹر پراجیکٹ کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی سے لے کر انفرا اسٹرکچر تک، تمام منصوبے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ملک کو مہنگے پڑے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب دکھانے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا معاملہ نہیں، بلکہ سی پیک کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس کی سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کو خوش حالی میں تبدیل کرنا ہماری اجتماعی ذمے داری اور میرا مشن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔