- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم سلیمان خان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل، ہراساں اور بدنام کرنے میں ملزم سلیمان خان ملوث تھا۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
علاوہ ازیں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک اور کارروائی میں غیر قانونی طور پر سمز کے اجراء اور جعلی جاز کیش اکاؤنٹس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ناظم، ضیاء المصطفیٰ جمیل اورعبدالرحمان شامل ہیں۔
ملزمان غیر قانونی طور پر سمز کے اجراء اور نابالغوں کے ب فارم کے ذریعے جعلی جاز کیش اکاؤنٹس بنانے کے الزامات میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے ان جاز کیش اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کنندہ سے 3لاکھ 50 ہزارروپے کی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیائی۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے جن کی تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔