شوہر کے قتل میں ملوث خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 6 جولائی 2022
خاتون ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

خاتون ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جس نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 1 ماہ قبل تھانہ اگوکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے دوران ڈکیتی قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے.

مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے نے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے اور وہ رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی لیے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کیساتھ ملکر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا.

پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔