- مونس الہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی
- امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ
- کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق
- ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- سعید غنی اور شہلا رضا نے صوبائی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا
- بندر نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
- عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
- ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد
- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں معروف صحافی جاوید چوہدری کو دیے گئے انٹرویو انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو سو فیصد جعلی ہے، موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں مل رہے تو انہوں نے گھر کی عورتوں کو نشانہ بنا شروع کردیا ہے۔
’رانا ثنا اللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی کیس نہیں بننا چاہیے تھا‘
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں رانا ثنا اللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی اُن کے خلاف کیس نہیں بننا چاہیے تھا لیکن موجودہ وزیر داخلہ کے خلاف کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا، ان پر کس نے کیس بنایا اس کا جواب رانا ثنا اللہ خود دے سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ جب سابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی مذکورہ کیس کابینہ میں لے کر آئے تو متعلقہ افسران اٹھ کر چلے گئے اور میں نے ذاتی طور پر اس کی مخالفت کی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف حالیہ بیانات شرمناک ہیں، وزیر داخلہ ہمارے خلاف ایسے کیسز بنا رہے ہیں جیسے انہیں ہمیشہ حکومت میں رہنا ہے،
’پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف وچ ہنٹ کیسز ہیں‘
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انتقامی سیاست کی بنیاد پر پارٹی کے ہر رہنما پر 5 سے 13 کیسز بنائے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور بشریٰ بی بی کے بھائی کے خلاف 80 کے دہائی کے کیسز بنائے گئے، حکومت کے پاس بشریٰ بی بی سمیت کسی کی کرپشن کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ہیں اب دراصل یہ وچ ہنٹ کیسز ہیں۔
’اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو کیسز بنائیں‘
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر ثبوت ہیں تو وہ کرپشن کے مقدمات درج کرے اور قانونی کارروائی شروع کرے مگر یہ باتیں صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہیں۔
’مریم اورنگزیب نے تمباکو مافیا کو فائدہ پہنچایا‘
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب کے حوالے سے کہا کہ ان کے شوہر علی ترین کے تمباکو مافیا کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وزیر اطلاعات نے تمباکو مافیا کو فائدہ پہنچایا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ اب تمباکو کی مقامی صنعت تباہ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔