- مونس الہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی
- امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ
- کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق
- ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- سعید غنی اور شہلا رضا نے صوبائی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا
- بندر نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
- عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
- ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد
- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن

(صوبائی وزیر)
کراچی: صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا گراف پورے ملک میں گرتا جا رہا ہے ، عمران خان کی خواہش پر نا ہی ملک چل سکتا ہے اور نہ ہی قانونی سازی کی جاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینٹ کی نشست پر آج ہونے والی انتخاب کا بائیکاٹ اپنی شکست کو دیکھ کر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا گراف پورے ملک میں گرتا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، آئندہ عام انتخابات انشاء اللہ اپنے وقت پر ہونگے جب موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کریں گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن کے مزید اسکینڈلز سامنے آئیں گے، ان کی فیملی کی رکارڈنگ آئیں گی ، جس سے پتہ چلے گا کہ وہ کون سی گھریلو خاتون تھی ، جو صوبہ کا وزیر اعلیٰ تعینات کرتی تھیں ، وہ کون سی گھریلو خاتون تھی جو سیاسی کارکنوں کو ہدایات جاری کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے اہم اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلا رہے ہیں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کا یہ بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے۔
شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے راہ راست پر آجائیں، عمران خان کی خواہش پر ملک نہیں چل سکتا اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر قانون سازی ہوسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ وقت کھاگئے جب رات کو جادوگر کی پرچی آتی تھی اور صبح آرڈیننس کے ذریعے قانون بن جاتا تھا ۔ عمران خان جادو ٹونے سے قانون سازی کا وقت کھاچکے، ان کی اسیمبلی میں اکثریت ہی نہیں تھی ، آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلاتے رہے جوکہ غیر قانونی آرڈیننس تھے جس کی وجہ سے زیادہ تر آرڈیننس لیپس ہو گئے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے گذشتہ روز کہا ہے کہ ان کے پاس اہم راز ہیں جوکہ ویڈیو میں محفوظ ہیں، عمران خان ہمت کریں ، ڈرپوک نہ بنیں اور راز سامنے لائیں۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کراچی شہر میں اچھی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے، شہر میں رکشہ اور چنکچی چل رہی ہیں اچھی ٹیکسی سروس کیونکہ نہیں چل سکتی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میں کراچی کی تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کو میڈیا کی توسط سے کھلی دعوت دیتا ہوں کہ ٹیکسی سروس کا بزنس ماڈل حکومت کے ساتھ شیئر کریں، سندھ حکومت ان کو ہر ممکن سہولت دینے کیلئے تیار ہے ، اور تمام قانونی تقاضے ون ونڈو آپریشن کے تحت مکمل کئے جائیں ان کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر ہو۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اس معاملے پر حمایت حاصل ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔