تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ

ارشاد انصاری  جمعرات 7 جولائی 2022
ذاتی استعمال کیلیے ایپرل اور کپڑوں کے علاوہ 8سوڈالر تک اشیاء اپنے ساتھ کسٹمز ڈیوٹی کے بغیرلانے کی اجازت ہوگی (فوٹو: فائل)

ذاتی استعمال کیلیے ایپرل اور کپڑوں کے علاوہ 8سوڈالر تک اشیاء اپنے ساتھ کسٹمز ڈیوٹی کے بغیرلانے کی اجازت ہوگی (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اڑھائی ہزار ڈالر سے 50ہزار ڈالر اورزائد رقم بینکنگ چینل سے بھجوانے پر20 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کسٹمز ڈیوٹی میں کریڈٹ کی سہولت دی جائے گی۔

غیر ملکیوں اور سیاحوں کو اپنے ساتھ ذاتی استعمال کیلیے ایپرل اور کپڑوں کے علاوہ 8سوڈالر تک اشیاء اپنے ساتھ کسٹمز ڈیوٹی کے بغیرلانے کی اجازت ہوگی البتہ موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔