فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
فوٹو : ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب

فوٹو : ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب

کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے ایک شخص کی جان بچا لی۔

بارش کے دوران ایک شخص بجلی کے کرنٹ لگنے سے کھمبے سے چپک گیا تھا جس کو ایک فوجی جوان نے جرات اور بہادری کے ساتھ جان کی پرواہ کیے بغیر بچا لیا۔

https://twitter.com/ChiryaClub/status/1544660450381553665?s=20&t=1Fww_mfr4ikjs3r0wqCA5A

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فوجی جوان کھبے سے چپکے شخص کو دور ہٹاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔