گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائ 2022
(فوٹو: فیس بک) پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا

(فوٹو: فیس بک) پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا

 لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی کو میدان میں قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے اختتام پر کبڈی کھلاڑی وقاص گجر میچ کے بعد میدان میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہا تھا کر اچانک ایک شخص پیچھے سے سر پر گولی مار کر وقاص کو قتل کردیا جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

کبڈی کھلاڑی سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد عباس کی مدعیت میں درج کرلیا ہے جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق صابر اور خرم کی ایما پر وارث نے گولی کا مار کر وقاص گجر کو قتل کیا، ملزمان رشتہ کے ساتھ رشتے کا تنازع چل رہا تھا۔

دوسری جانب وقاص کو گولی مارنے والے ملزم نے پولیس کی تفتیش کے دوران قتل کا اعرتاف کرلیا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔