لنکن ٹیم پر کورونا کے وار، دوسرے ٹیسٹ سے قبل 3 کھلاڑی کوویڈ میں مبتلا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
(فوٹو: کرک انفو) کورونا کا شکار ہونے والے تینوں کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ سے باہر

(فوٹو: کرک انفو) کورونا کا شکار ہونے والے تینوں کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ سے باہر

کولمبو: دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کے تین کھلاڑی کوویڈ میں مبتلا ہوگئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے تینوں کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کوویڈ کا شکار کھلاڑیوں میں دھننجایاڈی سلوا، آسیتھافرنینڈو اور جیفری ویندر شامل ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے پانچ کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

لنکن ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے، انجیلو میتھیوز کا گزشتہ ہفتے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔