کوئی طالب علم پڑھنے نہیں آیا،پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے واپس کردئیے

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
پروفیسرنے یونیورسٹی انتظامیہ کو تنخواہ واپس نہ لینے پر نوکری چھوڑنے کی دھمکی دی:فوٹو:فائل

پروفیسرنے یونیورسٹی انتظامیہ کو تنخواہ واپس نہ لینے پر نوکری چھوڑنے کی دھمکی دی:فوٹو:فائل

نئی دہلی: ایک کالج پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے حکومت کو واپس کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی ریاست بہارکے علاقے مظفرپورکی ایک سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے حکومت کوواپس کردئیے۔

اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر للن کمار نے اپنی دو سال اورنومہینے کی تنخواہ جو تقریبا 24 لاکھ روپے بنتی ہے یونیورسٹٰی انتظامیہ کو یکمشت واپس کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پورے عرصے میں ایک بھی طالب علم ان سے پڑھنے نہیں آیا اس لئے تنخواہ لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔پروفیسر للن ہندی زبان پڑھاتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تنخواہ واپس لینے سے انکار کیا تو پروفیسرللن نے نوکری چھوڑنے کی دھمکی دے دی جس کے بعد انتظامیہ کوتنخواہ واپس لینا پڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔