عید کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی خوجہ سعد رفیق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

عید کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے میسر ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔