- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست دیدی
اسلام آباد: سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست دیدی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی عائشہ گلالئی نے اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جبکہ پاک فوج اس ملک کے خلاف ہونے سی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں اپنے سر پر کفن باندھ کر پاکستان کیلئے نکلی ہوں، میرا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انہوں نے مجھ پر حملہ کیا یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا ہے، میرا سوال ہے کہ جب الطاف حسین پر پابندی لگ سکتی ہے تو پی ٹی آئی پر کیوں نہیں۔
سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکسا رہا ہے کہ فوج کے ساتھ دست و گربیان ہوجائیں، خدانخواستہ فوج کمزور ہوگئی تو ملک کو ٹکڑوں ہونے سے کون بچائے گا۔ عمران خان کا کل اثاثہ جو اس کے بچے ہیں وہ باہر ہیں۔
چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ حالات بہت سنجیدہ ہو رہے ہیں وہ معاملات کا نوٹس لیں، سپریم کورٹ سے کہتی ہوں علی وزیر نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا جتنا عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔