اسٹیٹ بینک کا شرح سود 1.25 فیصد اضافے سے 15 فیصد کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائ 2022
مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 15 فیصد کردیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرکے 15 فیصد کردیا گیا ہے، کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ نہ بڑھے۔

مرتضی سید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، شرح سود نہ بڑھاتے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء کی طرح افراط زر کا بھی مقابلہ کریں گے ، معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹری پالیسی سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔