ایک ہفتہ میں زر مبادلہ کے ذخائر میں 49 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق تیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 45 کروڑ سے کم ہونے کے بعد 15 ارب 74 کروڑ 24 لاکھ کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ کے دوران 49 کروڑ30لاکھ ڈالر کم ہوئے، جس کے بعد  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9ارب 81کروڑ63لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 95 لاکھ  ڈالر اضافہ سے 5ارب 92کروڑ 61لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔