وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کمی کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائ 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے عیدلاضحیٰ کے موقع پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

سزاؤں میں ہونے والی ایک ماہ کی کمی سے متعدد قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی، رہا ہونے والے قیدی عیدالاضحیٰ اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔