وزیراعظم کا بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی
وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کی طرف سے اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا پچاس فیصد وفاقی حکومت جبکہ پچاس فیصد رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔