لاہور میں ٹریفک وارڈنز نے بچھڑا چور پکڑ لیا

رکشے پر سوار شخص نے بچھڑا چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی، اہلکار


ویب ڈیسک July 08, 2022
—فوٹو

لاہور میں ٹریفک وارڈن نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھڑا چور کو پکڑ لیا۔


اس حوالے سے بتایا گیا کہ انسپکٹر قیصر محمود نے خطرناک اور انتہائی تیز رفتاری پر لوڈر رکشہ کو روکا گیا اور مشکوک حرکات وسکنات پر رکشہ سوار فیاض سے بچھڑے کے بارے میں سوالات کیے گئے۔


جس کے بعد رکشہ پر سوار شخص نے بچھڑا چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، انسپکٹر قیصر اور پٹرولنگ آفیسر عباس نے فیاض نامی ملزم کو دھر لیا۔

رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اُس نے گزشتہ رات مصریشاہ سے اشفاق نامی شخص کے گودام سے بچھڑا چوری کیا اور، بعدازان انسپکٹر قیصر نے مالک کو تلاش کرکے بچھڑا اُس کے حوالے کردیا جبکہ رکشہ ڈرائیور اور ملزم کو تھانہ یکی گیٹ کے حوالے کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور نے انسپکٹر قیصر محمود اور عباس کو کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں