2021-22؛ نجی شعبے نے14کھرب 40ارب کے قرضے لیے

سلمان صدیقی  ہفتہ 9 جولائی 2022
مئی 2022ء میں81.7کھرب کے قرضے لیے گئے،مئی 2021ء میں یہ حجم 66.4کھرب تھا۔ فوٹو: فائل

مئی 2022ء میں81.7کھرب کے قرضے لیے گئے،مئی 2021ء میں یہ حجم 66.4کھرب تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: مالی سال 2021-22ء میں نجی شعبے نے مجموعی طور پر 14 کھرب 40ارب روپے کے قرضے لیے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں نجی شعبے نے  ( 28جون تک)  مجموعی طور پر 14کھرب 40ارب روپے کے قرضے حاصل  کیے جو مالی سال 2020-21ء میں حاصل کردہ قرضوں سے 142.5 فیصد ( 848 ارب روپے) زیادہ ہے۔

مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد گزشتہ جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے تجزیہ کاروںنے اپنی بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران نجی شعبے نے غیرمعمولی قرضے حاصل کیے۔ مئی 2022ء میں  نجی شعبے کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ مئی میں نجے شعبے نے  81کھرب 70 ارب روپے کے قرضے لیے جبکہ مئی 2021ء میں 66کھرب 40ارب روپے کے قرضے لیے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے پتاچلتا ہے کہ صنعتکاروں نے مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران  نئے کاروبار کے آغاز یا موجودہ کاروبار کو وسعت دینے  کے لیے  422 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جو 140فیصد زائد ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔