سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں آپریشنز 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار
مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کلعدم تنظیموں سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کلعدم تنظیموں سے ہے۔
گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں واحد بھٹی، جمیل الرحمٰن، محمد عبداللہ، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں، مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
مشتبہ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔