لاہور میں معذور بن کر بھیک مانگنے والا گرفتار ویڈیو وائرل
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گداگری کےلیے باقاعدہ ایک ٹرائی سائیکل بھی بنا رکھی ہے
VIENNA:
لیاقت آباد پولیس نے لنک روڈ سے پیشہ ور جعل ساز گداگر گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گداگری کےلیے باقاعدہ ایک ٹرائی سائیکل بھی بنا رکھی ہے، گداگر آصف نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دو سال سے ٹانگوں سے معذور بن کر بھیک مانگ رہا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ایسے بدنما کردار حق داروں کی حق تلفی کرتے ہیں، گداگر اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر آصف ادریس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔