سلمان خان نے عید پر مداحوں کو اپنی جھلک کیوں نہیں دکھائی؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 10 جولائی 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان عید کے موقع پر بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلا کر ملنے کی روایت اس بار قائم نہ رکھ سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلو میاں کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور اسی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ اس بار عید پر گھر کی بالکونی میں نہیں آئے اور نہ ہی اپنے پرستاروں سے مل پائے جبکہ اداکار کے گھر کے باہر پہرا بھی سخت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبنگ خان ہر سال اپنے مداحوں کو عید کی خصوصی جھلک دکھا کر انہیں خوش کرتے آئے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا جس پر مداح بھی افسردہ ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔