راولپنڈی میں تین بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں
راولپنڈی میں چھ بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے 4 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ نون کے علاقے سٹی اسکول کے قریب مقامی نالہ میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے تھے۔
بچوں کے نالے میں ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور ایک بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا تاہم دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ حاشر اور 10 سالہ عادل کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں دوستوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔