لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی

لارنس بشنوئی نے دورانِ تفتیش پھر سے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی


ویب ڈیسک July 13, 2022
چند روز قتل سلمان خان کے وکیل کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے(فائل فوٹو)

لارنس بشنوئی نے دوران ِ تفتیش کہا ہے کہ سلمان خان کو نایاب کالے ہرن کے شکار کیلئے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کےقتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی نے جیل سے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 جولائی کو دورانِ تفتیش لارنس بشنوئی نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تاہم دہلی پولیس نے انکشاف کیا ہے لارنش بشنوئی نے سلمان خان کو معاف کرنے کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کمشنر ایچ جی ایس دھالیوال کا میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھا کہ لارنس بشنوئی نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی۔

تفتیش کے دوران اس نے مزید کہا کہ اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی۔

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے قتل کیلئے کتنے لاکھ کا اسلحہ خریدا؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دورانِ تفتیش یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے 4لاکھ کی اسالٹ رائفل خریدی تاہم قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکاوہ اور ان کا گینگ 2018 میں ہی سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگ کی جانب سے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو خط کے زریعے قتل کی دھمکی دی گئی تھی جبکہ اب سے چند روز قتل سلمان خان کے وکیل کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں