بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر رحم کریں شہزاد رائے کا منفرد پیغام

تصاویر میں گلوکار بہت سارے بچوں کے ہمراہ بائیک چلاتے دیکھائی دے رہے ہیں


ویب ڈیسک July 13, 2022
تصویر پر شہزاد نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے پیش ٹیگ کو استعمال کیا(فائل فوٹو)

معروف گلوکار اور اقوامِ متحدہ کے خیر سگالی سفیر شہزاد رائے نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں پیغام جاری کیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

شہزاد ر ائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند دلچسپ تصاویر شیئر کی ہیں پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ بہت سارے بچوں کے ہمراہ بائیک چلاتے دیکھائی دے رہے ہیں، اداکار نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ'' اپنی بائیک پر نہیں تو بیوی پر ہی رحم کر لیں''۔



جبکہ انسٹا اسٹوری میں وہ مسافروں سے بھری ہوئی ایک پبلک ٹرانسپورٹ بس کی چھت پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں ،اس تصویر پر شہزاد نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے پیش ٹیگ کو استعمال کیا۔

ان تصاویر کے زریعے گلوکار نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے پیغام دینے اور بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےسراہا جبکہ ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

    بس کی چھت پر سوار شہزاد رائے

ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر دنیا کی آبادی کے حوالے سے جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہے دنیا کی آبادی رواں برس پندرہ نومبرتک آٹھ بلین تک پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک جبکہ پاکستان کی آبادی میں سالانہ تین اعشاریہ ایک فی صد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر گلوکار شہزاد رائے نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے بڑھتی آبادی کے نتائج بھگت رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں