کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے 175 کی حالت تشویشناک

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.24 فی صد ریکارڈ ہوئی، این آئی ایچ


ویب ڈیسک July 14, 2022
24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے جب کہ 175 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 390 افراد کے نتائج مثبت آئے۔

 



این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.24 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1885 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 87 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 4.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

حیدر آباد میں 67 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 کیسز مثبت آئے جب کہ شرح 4.48 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں کیے گئے 1082 ٹیسٹ میں سے 38 کیسز کا مثبت اندراج ہوا جب کہ شرح 3.51 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں 8353 ٹیسٹوں میں سے 217 مثبت آئے اور شرح 2.60 ریکارڈ ہوئی۔ ایبٹ آباد میں 102 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 کیسز مثبت آئے اور شرح 1.96 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں 215 ٹیسٹوں میں سے 3 مثبت آئے اور شرح 1.40 رہی جب کہ فیصل آباد میں 241 کیسز میں سے 3 مثبت آئے اور شرح 1.24 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 کیس مثبت آیا اور شرح 1.23 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ بہاولپور میں 86 ٹیسٹوں میں سے 1 کیس مثبت آیا اور شرح 1.16 فی صد رہی جب کہ ملتان میں 347 کیسز میں سے 4 کا اندراج مثبت کے طور پر ہوا اور شرح 1.15 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں