حجاج کرام کو لے کر جدہ سے دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

قومی ائرلائن کی 5 پروازیں آج جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول ہیں


ویب ڈیسک July 14, 2022
قومی ائرلائن کا بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا (فوٹو فائل)

قومی ائرلائن کے بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت دو پروازیں آج علی الصبح حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔ ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز کل سے ہوگا

پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں