صدرعارف علوی سمیت سب مہرے تھے جواستعمال ہوئے مریم نواز

اصل مجرم اوراس سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک July 14, 2022
آئین سے غداری کرنے والوں کو قرارواقعی سزا ملنا چاہئے،مریم نواز:فوٹو:فائل

NEW DELHI: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئین شکنوں کے خلاف صرف کارروائی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان پر آئین سے انحراف اور غداری پرآرٹیکل 6 لگنا اورقرارواقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نا ہو۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ صدر علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے۔اصل مجرم اور اس سب کا ماسٹر منصوبہ سازاور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں