کم کارڈیشین بننے کیلئے 4 کروڑ سے زائد خرچ کرنے والی ماڈل

میں سوچتی تھی کہ میں نے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کردیا


ویب ڈیسک July 14, 2022
برازیلین ماڈل کو ڈیٹرانزیشن سرجری کے دوران پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا(فائل فوٹو)

TOKYO: برازیلین ماڈل نے پہلے معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین جیسای دکھائی دینے کیلئے 40 سے زائد سرجریز کروائی تاہم خوشی محسوس نہ کرنے پر واپس اپنا اصل چہرہ حاصل کرنے کیلئے سرجریز کروا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ برازیلین ماڈل جینیفر پامپلونا نے گزشتہ 12 سال میں کارڈیشین کی طرح بننے کے لیے تقریباً 40 کاسمیٹک سرجریاں کروائیں لیکن جب وہ کم کارڈیشین جیسی دکھائی دینے لگیں تو انہیں احساس ہوا کہ ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں رہی۔

ماڈل کو احساس ہوا کہ اس کی اصلی پہچان اپنی شخصیت ہونی چاہیے اس لئے اس نے پھر سے دوبارہ خود جیسا دِکھنے کے لیے 95 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔



اس حوالے سے جینیفر نے کہا کہ ''لوگ مجھے کارڈیشین کہیں گے اور یہ پریشان کُن ہونے لگا، میں نے کام کیا، تعلیم حاصل کی اور میں ایک کاروباری خاتون تھی، میں نے یہ تمام کامیابیاں اپنی ذاتی زندگی میں حاصل کی تھیں لیکن مجھے صرف اس لیے پہچانا جا رہا تھا کہ میں کارڈیشین کی طرح نظر آتی تھی''۔

ماڈل نے کہا کہ ''مجھے سرجری کی عادت ہوگئی تھی یہ ایک نشہ تھا، میں شہرت اور پیسوں کی وجہ سے سرجری کے چکر میں پڑ گئی، میں نے ہر چیز پر اپنا کنٹرول کھو دیا تھا اور مجھے معلوم ہوا کہ میں ایک عارضے باڈی ڈسمورفیا کا شکارہو ں میں بہت مشکل وقت سے گزری''۔



ماڈل نے اپنے اصل چہرے میں واپس آنے کیلئے استنبول میں ایک ڈاکٹر سے ملاقات کی جس نے ماڈل کو اُن کی اصلی شکل میں واپس لانے میں مدد کرنے کا یقین دلایا۔

برازیلین ماڈل کو ڈیٹرانزیشن سرجری کے دوران پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا دوران سرجری پیچیدگیوں اور انفیکشن کے باعث بعد میں 3 روز تک ماڈل کے گالوں سے خون رستا رہا لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

جینیفر کا کہنا ہے کہ''میں سوچتی تھی کہ میں نے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کردیا ہے مگربہترین احساس یہ ہے کہ میں اب اپنے ساتھ لڑائی میں نہیں ہوں، میں اب وہی ہوں جو میں بننا چاہتی تھی اور میں اب زندگی کے معنی کو سمجھتی ہوں''۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں