صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا، نوٹیفکشن


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی طرز پر پے اسکیل ریوائز کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد ایڈہاک ریلیف کو ضم کر کے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت تنخواہوں میں %15 اضافہ 2017ء کی جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 سے 45 ہزار مقرر کی گئی ہے، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں