عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

برینٹ کروڈ اور ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی فی بیرل قیمتوں میں 4 ڈالر کمی واقع ہوئی


ویب ڈیسک July 14, 2022
فوٹو: فائل

INDIAN WELLS: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ اور ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی فی بیرل قیمتوں میں 4 ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ کے مستقبل کے لئے ہونے والے سودوں میں 4.05 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 95.52 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے اگست کیلئے ہونے والے سودوں میں 4.67 ڈالر کی کمی کے بعد ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 91.63ڈالر ہوگئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے شرح سود میں رواں ماہ ممکنہ اضافہ کے سبب مہنگائی اور تیل کی طلب میں اضافے کا خدشہ خام تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کی وجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں