میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران یاسر حسین نے بتایا کہ ماضی میں میرا جی کی فلم 'باجی' میں میرا بطور مہمان کردار تھا اور ایک سین میں اداکارہ نے مجھے تھپڑ مارنا تھا، ایک دو بار فیک انداز میں طمانچہ مارنے کی کوشش کی گئی لیکن اچھی ریکارڈنگ نہیں ہوئی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے خود میرا جی کو کہا مجھے حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ سین ٹھیک طرح ریکارڈ ہوسکے تو پھر انہوں نے زور دار طمانچہ مارا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کا وہ تھپڑ مجھے آج بھی یاد ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔