بالی ووڈ کے وہ ستارے جو موت کے منہ سے باہر آئے

سلمان کو زہریلے سانپ نے ڈسا، ہریتھک کے دماغ کی سرجری ہوئی اور امیتابھ فلم سیٹ پر خطرناک حادثے کا شکار ہوئے


ویب ڈیسک July 15, 2022
فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی نامور اداکاروں نے فلمی دنیا کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان، امیتابھ بچن، ہریتھک روشن، پریٹی زنٹا، سارہ علی خان اور جنہوی کپور سمیت دیگر معروف شخصیات کبھی نہ کبھی موت کو چھو کر آئی ہیں۔

سارہ علی خان اور جنہوی کپور

اداکارہ جنہوی کپور نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ سارہ علی خان کے ہمراہ سیر کے لیے کسی تفریحی مقام پر گئیں جہاں انہوں نے چند پیسے بچانے کے لیے بغیر ہیٹر والا ہوٹل بک کرایا، رات گئے ٹھنڈ سے ٹھٹھر کر ہمارے ہونٹ نیلے پڑ گئے تھے بعد ازاں ہمیں وہاں سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

ہریتھک روشن

سپر ہٹ فلم کرش کی شوٹنگ کے دوران ہرتھیک روشن بلندی سے نیچے گرگئے تھے، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، اسی طرح اداکار کے دماغ کی سرجری بھی ہوچکی ہے۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بھی شوٹنگ کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں تقریباً ایک ماہ تک اسپتال میں رہنا پڑا تھا۔

پریٹی زنٹا

اداکارہ پریٹی زنٹا کے بارے مشہور ہے کہ جب وہ سری لنکا دورے پر تھیں تو دارالحکومت میں زور دار دھماکا ہوا اور اداکارہ جائے وقوع کے بہت قریب تھیں، خوش قسمتی سے وہ بھی محفوظ رہیں۔

سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ کو ایک بار زہریلے سانپ نے ڈس لیا تھا جس کے بعد ان کا تقریباً 6 گھنٹوں تک مقامی اسپتال میں علاج ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں