میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ 14 اہلکار ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے ایک اہلکار کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک July 16, 2022
ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،میکسیکن بحریہ:فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوآ میں میکسیکن نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

میکسیکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شمالی ساحلی علاقے میں گر کرتباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوارتھے۔ زندہ بچ جانے والے ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں