ضمنی انتخاب میں ن لیگ ہی نہیں ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن سے بھی مقابلہ تھا عمران خان
اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں،عمران خان
کراچی:
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ ہی نہیں ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن سے بھی مقابلہ تھا۔
پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔یہاں سےآگےکاواحد رستہ ایک ساکھ کےحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے۔
اس سے قبل پولنگ ڈے کے موقع پر اپنے ٹوئیٹس کے ذریعے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی،انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ تمام تر دباؤ اور حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے نکل رہے ہیں ۔
چئیرمین پی ٹی آئی دن بھر ووٹرز کو انتخابی عمل میں شریک ہونے اور اس دوران پیش آنے والے واقعات پر ٹوئیٹ کرتے نظر آئے،عمران خان نے ابتدائی طور پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ووٹرز سے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی۔