قواعد کے خلاف بھرتیوں پر پیمرا کے 2 سابق چیئرمین سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نمائندہ ایکسپریس / ویب ڈیسک  منگل 11 مارچ 2014
ایف آئی اے نے پیمرا كے 2 سابق چیئرمین ملک مشتاق اور عبد الجبار سمیت 8 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔   فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے پیمرا كے 2 سابق چیئرمین ملک مشتاق اور عبد الجبار سمیت 8 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پیمرا میں سال 2009 میں  قواعد كے خلاف بھرتیاں كرنے پر پیمرا كے 2 سابق چیئرمین سمیت 8 افراد كے خلاف مقدمہ درج كرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس كی ہدایت پر شروع كی گئی انكوائری میں ایف آئی اے نے پیمرا كے 2 سابق چیئرمین ملک مشتاق، عبد الجبار اور دیگر افسران صفدر رحمان، سردارعرفان اشرف اور شہزاد چیمہ سمیت مجموعی طور پر 8 افسران كے خلاف مقدمہ درج كیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران پر الزام ہے كہ انہوں نے 2009 میں 119 آسامیوں پر بھرتیوں كا اشتہار دے كر 316 خلاف قواعد بھرتیاں كیں جن میں سے عبد الجبار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔