اداکارہ پریانکا چوپڑا کتنے سال کی ہوگئیں

پریانکا کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں


ویب ڈیسک July 18, 2022
سب کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں(فائل فوٹو)

دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

رواں سال ہی سیروگیسی کے زریعے ماں بننے والی پریانکا چوپڑا 40 برس کی ہوگئی ہیں اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔


پریانکا چوپڑا نے سن 2000 میں 'مس ورلڈ' کا تاج پہنا جبکہ 2003 میں سنی دیول کے ساتھ انہوں نے اپنی پہلی فلم 'دی ہیرو' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Priyanka (@priyankachopra)



ماڈل ، گلوکار اور مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پریانکا نے نہ صرف بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنا جادو جگایا،اور7 201 میں ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو دیا جبکہ اداکارہ نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں