کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش

کراچی کے جنوب مغرب میں موجود سسٹم آج صبح کمزور ہوگیا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 18, 2022
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہونے والی ہلکی اورتیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں پیرکی صبح گلشن اقبال، مزار قائد،نیو ایم اے جناح روڈ ،بہادر آباد اورپی آئی بی کالونی میں تیز بارش ہوئی۔ ملیر ہالٹ، نیوکراچی ، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس میں بھی کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین،میرپورخاص،تھرپارکر ، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، دادو اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کا رخ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سسٹم کے مرکز کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ ہوا 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مغرب میں شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں میں موجود آج صبح کمزور ہو کر کم دباؤ والی شدت میں تبدیل ہوگیا۔ اس سسٹم کے مغرب میں عمان کے ساحل کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

آج اور کل بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، اتھل، سونمیانی اوردیگرمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش سے بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ ، اتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی ،تربت، آواران اورکیچ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اوراربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

محکمہ موسمیات نے سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کو آج شام تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں