کاجول بھی ویب سیریز میں ڈیبیو کیلئے تیار

شائقین آئندہ ہاٹ اسٹار اسپیشلز میں کاجول کو بلکل نئے انداز میں دیکھیں گے


ویب ڈیسک July 18, 2022
شو کس قسم کا ہوگا اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں(فائل فوٹو)

معروف بھارتی اداکارہ کاجول ڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ کی ثمرن، اداکارہ کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے ویب شو کے ڈیبیو کی خبر دی ہے۔

میکرز نے کاجول کے ڈیبیو کا اعلان ایک ٹیزر کے ساتھ کیا جس میں کاجول بتارہی ہیں کہ وہ جلد ڈزنی اور ہاٹ اسٹار کے ساتھ اپنا ویب شو پیش کرنے والی ہیں۔

شو کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول کی فلم، دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے مشہور 'پلٹ 'سین کا حوالہ دیا گیا ہے۔



کاجول کے شو کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے میکرز کیپشن میں لکھا کہ''کچھ کچھ ہو رہا ہے، تم نہیں سمجھو گے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں''۔

یاد رہے کہ ویب شو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ شائقین آئندہ ہاٹ اسٹار اسپیشلز میں کاجول کو بلکل نئے انداز میں دیکھیں گے تاہم یہ شو کس قسم کا ہوگا اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں